Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شیخ رشید کا اپنی ہی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

صابر علی پیر 07 جنوری 2019
شیخ رشید کا اپنی ہی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

کراچی… وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کاچیئرمین بنائے جانے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا.

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کو کمیٹی کاچیئرمین بنانے سے پہلے انکار کیا‘ تاہم کئی ماہ تاخیر کے بعد شہباز شریف کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے.

تاہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما او رحکومتی ذمہ داران شہبازشریف کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی اجازت کررہے ہیں جبکہ شیخ رشید نے انتہائی اہم اقدام کے طورپر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیاہے

شیخ رشید نے شہباز شریف کو دنیا سیاست کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا‘ واضح رہے کہ یہی شیخ رشید ماضی میں نو از شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں کا م کرتے رہے ہیں‘

مزید پڑھئیے‎ : زرداری فرار ہوسکتے ہیں، شیخ رشید

دوسری جانب شیخ رشید کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے معاملے پر نہ صرف پی ٹی آئی کی حکومت بلکہ تحریک انصاف کا کوئی رہنما ان کے ساتھ نہیں ہے اور شیخ رشید اس معاملے میں تنہا نظر آتے ہیں

شیخ رشید کے اس اقدام کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں ورکنگ ریلیشن شپ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس کے متاثر ہونے کا امکان ہے

پی ٹی آئی کی حکومت کے آنے کے بعد اب تک اسمبلی میں کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوسکی ہے اور اپوزیشن سے حکومت کی ورکنگ ریلیشن شپ کے بعد اس بات پر امید پیدا ہوگئی تھی

اب ایوان میں ضروری امور پر قانون سازی ہوسکے گی‘ تاہم اس صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی اور تلخیاں بڑھنے کا امکان ہے۔

(343 بار دیکھا گیا)

تبصرے