Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور یو ٹرن

قومی نیوز پیر 07 جنوری 2019
پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور یو ٹرن

کراچی…سندھ حکومت کی تبدیلی کی کوششوں میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں کو شٹ اپ کال دے دی

سندھ حکومت سے تعاون کرنے اور دوستانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت بھی کردی. پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں سمیت وفاقی وزراء بھی سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لیے بڑھ چڑھ کر دعوے کررہے تھے

یہ تمام تر دعوے زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے اور پی ٹی آئی کے بعض رہنمائوں کا یہ دعویٰ کہ سندھ حکومت میں فارورڈ بلاک بننے والا ہے ‘ غلط ثابت ہوا ‘ پیپلزپارٹی کا ایک رکن سندھ اسمبلی بھی اب تک سامنے نہیں آیا

مزید پڑھئیے ن لیگ،پی پی کا فارورڈ بلاکس کی اطلاعات قیاس آرائیاں

سندھ میں اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتیں مسلم لیگ فنکشنل اور ایم کیوایم (پاکستان)نے بھی اس حوالے سے پی ٹی آئی کو ہری جھنڈی دکھا دی تھی

مسلم لیگ فنکشنل جو پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی شدید مخالف تھی‘ سندھ حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے اب سندھ حکومت سے دوستی کا ہاتھ ملانے کا عندیہ دے رہی ہے

مسلم لیگ فنکشنل کی سندھ حکومت سے متعلق پالیسی کی تبدیلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اہم کردار ادا کیا ہے

یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ دنوں کراچی آکر پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی‘بعد ازاں پیر صاحب پگارا سے ملاقات کرکے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی

یوسف رضا گیلانی او ر پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (راجہ سائیں) آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور اس قریبی رشتہ داری نے سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

(304 بار دیکھا گیا)

تبصرے