Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چڑیا گھر کے اطراف آپریشن مکمل 405 دکانیں مسمار

قومی نیوز پیر 07 جنوری 2019
چڑیا گھر کے اطراف آپریشن مکمل 405 دکانیں مسمار

کراچی…بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے اتوار کوکراچی چڑیا گھر کے اطراف چڑیا گھر کی زمین پر قائم تجاوزات کو صاف کرنے کا آپریشن مکمل ہوگیا

 405 دکانیں اور دفاتر کو مسمار کیاگیا  تعمیرات بلدیہ عظمی کراچی نے ماضی میں نالوں اور فٹ پاتھوں پر تعمیر کر کے کرایہ پر دی تھیں جس سے بلدیہ عظمی کراچی کو تقریبا 5 کروڑ روپے سالانہ ریوینو حاصل ہوتا تھا

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک فیصلہ میں وفاقی، صوبائی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ فٹ پاتھوں‘ پارکوں1 ‘نالوں اور رفاہی پلاٹوں پر سے ہر قسم کی تمام تعمیر کو ختم کر دیا جائے۔

 

بلدیہ عظمی کراچی گزشتہ ایک دو ماہ کے دوران صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف‘ برنس روڈ‘ جامع کلاتھ مارکیٹ‘ دوپٹہ گلی‘ آرام باغ‘ اکبر روڈ‘کھوڑی گارڈن سمیت  ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی دکانوں اور پختہ تعمیرات کوتوڑ چکی ہے ۔

 

گارڈن میں گزشتہ روز سے کارروائی جاری تھی۔ جس میں درجنوں بھاری مشینری اور 400 سے زائد افراد دوسرے روز اتوار کو بھی کارروائی میں مصروف رہے ۔

 

اس دوران ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری رہا۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن صبح سے شام تک موقع پر موجود رہے اور کارروائی کی نگرانی کی

 

مزید پڑھئیے‎ : چڑیا گھر سے لاپتہ پیتل کے شیربازیاب‘ دوبارہ نصب

 

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کمشنر سید ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ چڑیا گھر سے متصل دکانوں کو ہٹانے کا کام پر امن طریقے سے مکمل ہوا کیوں کہ متعلقہ تاجروں کو اعتماد میں لیا گیا تھا

 

مئیر کراچی وسیم اختر نے یقین دلایا تھا کہ ان کو بہت جلد متبادل دوکان دی جائے گی اور کوشش کی جائیگی کہ اس سے بہتر جگہ پر دی جائے ۔

 

ایک سوال کے جواب میں میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی غیر ضروری تعمیرات کو ختم کر نے کا پروگرام ہے۔ یہاں صرف وہی عملہ رہے گا جو انتہائی ضروری  ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہو چکا کہ جن لوگوں کی دکانوں کو ہٹایا گیا ہے اگر وہ بلدیہ عظمی کے کرائے دار تھے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے گی

 

انہوں نے کہا کہ کراچی اب ایسی تجاوزات کا متحمل نہیں ہو سکتا فٹ پاتھ، پارک، نالے اور فلاحی پلاٹوں کو تجاوزات سے پاک کیا جانا ضروری ہے

 

شادیوں کےموقع پر گونجنے والی شہنائیاں بھی خاموش

کراچی…کراچی کے قدیم چڑیا گھر کے اطراف میں قائم سات عشروں پرانی دکانوں کے خلاف کارروائی میں دیگر کارروبار کے خاتمے کے ساتھ شادیوں اوردیگر پرمسرت مواقعوں پر گونجنے والی شہنائیاں بھی خاموش کردی گئیں

 

مارکیٹ کی بالائی منزل پربینڈباجوں کی درجنوں دکانیں بھی ماضی کے اوراق میں دفن ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے بعد کے ایم سی انتظامیہ نے گارڈن کے علاقے کراچی چڑیا گھر سے متصل دکانیں اور دفاتر کو گرانے کا کام شروع کردیا ہے‘

 

مزید پڑھئیے‎ : شادیوں اورسردیوں کے دلکش پہناوے

 

آپریشن کے دوران کے ایم سی کی ہیوی مشینری نے400 دکانوں کو مسمار کیا ‘جس میں بینڈ باجے‘ گاڑیوں کی بیٹریوں‘ گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات‘کھانوں کے مختلف ڈھابوں و دیگر دکانیں قائم تھیں‘ گرائی جانے والی مارکیٹ کی بالائی منزل پر بینڈ باجوں کی ان گنت دکانیں قائم تھیں۔

 

 

 

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے