Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

منی بجٹ، حکومت کے لئے غلطی کی گنجائش نہیں، ماہرین

ویب ڈیسک پیر 07 جنوری 2019
منی بجٹ، حکومت کے لئے غلطی کی گنجائش نہیں، ماہرین

کراچی ۔۔۔ حکومت کی جانب سے منی بجٹ کا جلد اعلان متوقع ہے

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں حکومت کے لئے غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی ۔

حکومت کی جانب سے اقدامات اور جتن کے باوجود نیا پاکستان نمودار نہیں ہوااورمتوقع بجٹ میں حکومت کی زرا سی غلطی راستے مزید دشوار کردے گی۔

حکومت کو ایسا بجٹ متعارف کرانا ہوگا جس میں کاروباری برادری کے لئے مواقع ہوں۔

صنعتکاروں پر داخلی اخراجات کا بوجھ کم ہو اور پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ لادا گیا ہو۔

مزید پڑھئیے‎ :155 ارب کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام پر ملک بھر میں کاروباری برادری ،تاجر و سرمایہ کار مضطرب تھے۔

دوست ممالک کی جانب سے امداد کے وعدے وفا ہوتے نظر آنے کے بعد کاروباری برادری ،تاجر و سرمایہ کار کا اعتماد بتدریج لوٹ رہا ہے ۔

ملکی اقتصادیا ت اب بھی شدید بحرانی کیفیت سے نہیں نکلیں،اس لئے حکومت کو متوازن بجٹ پیش کرنا ہوگا۔

(280 بار دیکھا گیا)

تبصرے