Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لکڑی معمولی ،ڈیزائن شاندار ،برتن کی قیمت لاکھوں میں

ویب ڈیسک پیر 07 جنوری 2019
لکڑی معمولی ،ڈیزائن شاندار ،برتن کی قیمت لاکھوں میں

ٹوکیو…. ٹوکیو میں 700 سالہ قدیم تکنیک سے لکڑی کے عام برتنوں کو دید ہ زیب انداز میں تبدیل کیا جانے لگا۔

گول ،بیضوی،تکون اور کئی منفرد اور غیر معمولی ڈیزائن میں تیار کرنے پر پذیرائی میں اضافہ ہوگیا قیمت ہزاروں ڈالر (لاکھوں پاکستانی روپے ) تک جاپہنچی ۔

سی این این رپورٹ کے مطابق جاپان میں شوجی ناکاگاوا نے اس قدیم تکنیک کو ازسر نو زندہ کردیا ہے جو تیزی سے ترقی کرتے جاپان میں کہیں گم ہوگئی تھی۔

مزید پڑھئیے‎ : ناقابل یقین ، جاپان نے کردیا حیران

دنیا بھر میں اس کی پذیرائی ہونے کے بعد خود جاپان میں شوجی ناکاگاوا کے فن کی پیروی اور ان سے صلاح لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس فن میں لکڑی کے ٹکڑوں میں جوڑ لگانے کی بھی نوبت آتی ہے مگر قدیم تکنیک سے آشنا کاریگر کام میں ایسی مہارت رکھتے ہیں کہ تیار ہونے والے ڈیزائن میں جوڑ کا کھوج لگانا ہی محال ہوتاہے۔

(217 بار دیکھا گیا)

تبصرے