Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

اربوں روپے کے فراڈ کیسز، تحقیقات کرنیوالوں کے تبادلے

ویب ڈیسک پیر 07 جنوری 2019
اربوں روپے کے فراڈ کیسز، تحقیقات کرنیوالوں کے تبادلے

کراچی … اربوں روپے مالیت کے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کسٹم افسران کے تبادلے شروع، چیف کلکٹر ساؤتھ رشید شیخ رخصت پر چلے گئے

کسٹم میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے بعد کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر کے تبادلوں کو وفاقی حکومت نے وقتی طور پر روک دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ ہفتے گریڈ 21 اور 22 سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، چیف کلکٹر ساؤتھ رشید شیخ کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔

مزید پڑھئیے‎ : 20 کروڑ کی ڈیجیٹل لوٹ ما ر کرنیوالا فراڈی گروپ گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کلیکٹر ساؤتھ رشید شیخ اپنے ماتحت بعض اہم کسٹم اپریزر کے تبادلوں پر ناخوش تھے،ممبر کسٹم آپریشن ڈاکٹر جواد ایس آغا کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

گزشتہ برس کسٹم اپریزمنٹ ساؤتھ نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والی مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی ہے جس کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے

ٹیم کی تبدیلی کی صورت میں خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی مافیا کے خلاف کارروائی مشکل ہو جائے گی۔

خط کے جواب میں ایسے اپریزنگ افسران کا تبادلہ کر دیا گیا جو براہ راست مافیا کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھے جس کے بعد رشید شیخ ڈیڑھ ماہ کی رخصت پر چلے گئے۔

اسکینڈلز میں ایسی جعلی کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے یہ کمپنیاں کچھ عرصے کھلتی اور پھر بند ہوجاتی تھیں

سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور انڈر انوائسنگ کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیااور مافیانے ابتدائی طور پرقومی خزانے کو 3 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا

اس فراڈ میں ملوث اہم ملزم کو بیرون ملک فرار کرانے کی کوشش کی گئی ملزم کو طیارے سے آف لوڈ کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایسے کسٹم افسران کو بھی بے نقاب کیا گیا جو مختلف کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتے رہے ہیں۔

حوالہ ہنڈی کے حوالے سے ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے اربوں روپے کا زرمبادلہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے

80 فیصد رقوم درآمد ات کے نام پر جاتی ہیں جب کہ 20 فیصد دیگر ذرائع سے بھیجی جاتی ہیں۔ ملک بھر میں کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر کی سطح کے افسران کے تبادلوں کی بھی تیاری کر لی گئی تھی

وفاقی حکومت نے کسٹم ڈیوٹی ہدف کے مطابق وصول نہ کرنے پر تمام تبادلوں کو وقتی طور پر روک دیاہے۔ کسٹم حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جائزہ لینے کے بعد ہی ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(82 بار دیکھا گیا)

تبصرے