Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شہری نے رشتے داروں کے اکائونٹس میں 2 ارب روپے منتقل کردئیے

قومی نیوز پیر 07 جنوری 2019
شہری نے رشتے داروں کے اکائونٹس میں 2 ارب روپے منتقل کردئیے

کراچی… عزیز آباد کے رہائشی نے اپنے رشتے داروں کے اکائونٹس میں 2 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کردی‘

ایف بی آر نے سال نو میں منی لانڈرنگ کا پہلا مقدمہ درج کرلیا‘ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت کسٹم انٹیلی جنس انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے عزیز آباد کے رہائشی عزیز احمد کے اکائونٹ کا سراغ لگایا‘

عزیز احمد نے سندھ بینک نمبر برانچ کے نمبر برانچ میں 66 کروڑ روپے دیئے اور 2 ایس بینک شارع فیصل کے 2 اکائونٹس میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کی

مزید پڑھئیے‎ : جعلی اکاونٹس کے بعد جعلی مقدمہ بھی سامنے آگیا

عزیز احمد نے اپنے حسن رشتے داروں کے اکائونٹس میں ٹرانزیکشن کی وہ سرکاری ملاز م ہیں‘ عزیز احمد نے یہ ٹرانزیکشن 5 سال کے دوران کی اور 2 سال کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 3 لاکھ 77 ہزار روپے جمع کروائے‘

ایف بی آر نے عزیز احمد کو طلب کیا‘ اور 2 بار ان کے ایڈریس پر نوٹس بھی جاری کئے‘ لیکن وہ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے حاضر نہیں ہوئے‘ جس کے بعد سال 2019 ء کا منی لانڈرنگ کا پہلامقدمہ عزیز احمد کے خلاف درج کرلیا۔

(268 بار دیکھا گیا)

تبصرے