Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ بھر کے79 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادیا ں

قومی نیوز پیر 07 جنوری 2019
سندھ بھر کے79 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادیا ں

کراچی… پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ غریب اور نادار جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھ کر مجھے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے ،

میرا ٹارگٹ ہر سال 100 نادار جوڑوں کی شادی کرانا ہے، میں ان جوڑوں کو اپنے بچوں کی طرح رخصت کرتا ہوں اور ان کی شادیوں میں اپنے بچوں کی شادی جیسی خوشی محسوس کرتا ہوں۔

مزید پڑھئیے‎ : بھارت میں سیکولر اور لبرل کے بجائے ہندو قوم پرستی کی پوجا جاری

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ریلوے گرائونڈ میں 79ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کے موقع پر خطاب اور جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے مسلسل 11سال سے نادار ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جاتی ہے ، پاکستان ہندو کونسل اب تک 11سال میں1100جوڑوں کی اجتماعی شادی کراچکا ہے،

قبل ازیں ڈاکٹر رمیش کماراپنے گھر سے اجتماعی شادی کیلئے ایک جوڑے وجے اور لکشمی کو خود گاڑی چلاتے ہوئے بارات کی صورت میں پنڈال پہنچے جہاں شہنائیوں کی گونج میں بارات کا استقبال کیا گیا۔

(300 بار دیکھا گیا)

تبصرے