Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کی امیر ترین کمپنی ایپل کو 450ارب کا نقصان

قومی نیوز اتوار 06 جنوری 2019
دنیا کی امیر ترین کمپنی ایپل کو 450ارب کا نقصان

نیویارک۔۔۔۔معروف کمپنی ایپل کو نئے فونزآ ئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کی لانچ برباد کرگئی۔ اپنے نئے آئی فونز سے توقعات ایپل کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کی ناقص کارکردگی پر ایپل کو 450ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایپل کو اپنے نئے آئی فونز سے بہت زیادہ توقعات تھیں مگر آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر اس کمپنی کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوئے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں یہ کمپنی دنیا کی امیر ترین کمپنی تھی جس کے حصص کی مالیت ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ تھی، مگر اکتوبر سے دسمبر کے دوران یہ کمپنی 450 ارب ڈالرسے محروم ہوگئی۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایک خط میں بتایا تھا کہ آئی فونز کی فروخت توقعات سے کم رہی اور آگے مزید کم ہونے کا امکان ہے، جس کے فوری بعد ایپل کے حصص کی مالیت میں لگ بھگ 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
3اکتوبر کو ایپل کے حصص نے 232.07 کو چھوا تھا مگر جمعرات کو یہ 142.19 ڈالرز تک گرچکے تھے اور یہ کمپنی 446 ارب ڈالرز محروم ہوکر 674.75 ارب ڈالرز پر پہنچ گئی۔

ہم بات یہ ہے کہ 450 ارب ڈالرز کا یہ نقصان اس لیے نمایاں ہے کیونکہ فیس بک کی مجموعی مالیت اس وقت صرف 380 ارب ڈالرز ہے جبکہ مختلف ممالک جیسے ایران، آسٹریا اور ناروے کے جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھئیے‎ : دنیا کے 10 حسین ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان بھی شامل

ایپل کے نیچے جانے کا فائدہ مائیکروسافٹ کو ہوا جو اس وقت دنیا کی سب سے ویلیو ایبل کمپنی بن چکی ہے جبکہ اس کے بعد الفابیٹ (گوگل) کا نمبر ہے۔
2018 میں پیش کیے جانے والے تینوں آئی فونز لگتا ہے کہ صارفین کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے تھے جس کی وجہ سے کمپنی نے پہلے ان کی پروڈکشن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹم کک کے مطابق ڈیوائس اپ گریڈ پروگرام بھی ہماری توقعات جیسا ثابت نہیں ہوا اور صارفین نے آئی فون بیٹری تبدیل کرنے کے پروگرام کے لیے قیمتوں میں کی جانے والی نمایاں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔صرف چین نہیں بلکہ اس سال دیگر ممالک میں

بھی لوگوں نے نئے آئی فونز میں ماضی جیسی دلچسپی نہیں دکھائی۔

(294 بار دیکھا گیا)

تبصرے