Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یواے ای کی جانب سے 12 ارب ڈالرز کے پیکیج کا اعلا ن متو قع

قومی نیوز اتوار 06 جنوری 2019
یواے ای کی جانب سے 12 ارب ڈالرز کے پیکیج کا اعلا ن متو قع

اسلام آباد۔۔۔ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید کل اسلام آباد پہنچیں گے،وہ اپنے دورے میں پاکستان کیلئے تقریبا12 ارب ڈالرز کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یو اے کے پیکیج میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کے ادھار تیل کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہوگا۔ذرائع کے مطابق یواے

ای آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تیل کی فراہمی کے لیے 1 سال کا معاہدہ ہوگا، بعد میں 2سال کی مزید توسیع ہوگی۔

مزید پڑھئیے‎ : کراچی پیکیج

ذرائع کے مطابق یواے ای پاکستان کو تیل کے ساتھ سعودی عرب کے برابر مالیاتی پیکیج فراہم کرے گا،
3 ارب ڈالر کے اس آسان شرائط کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کار طے ہونا باقی ہے۔

یو اے ای سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہے۔ذرائع کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 ارب ڈالر پاکستان

کے اکائونٹ میں منتقل کرنا تھے،یو اے ای کے ولی عہدکے دورہ کی وجہ سے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہوئی۔

(315 بار دیکھا گیا)

تبصرے