Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مستعفی اعظم سواتی تا حال وفاقی وزیر

قومی نیوز اتوار 06 جنوری 2019
مستعفی اعظم سواتی تا حال وفاقی وزیر

اسلام آباد۔۔۔۔اعظم سواتی کا استعفا منظور ہوا یا نہیں ؟ وزارت سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن ہوا یا نہیں؟ فرخ سلیم کے نوٹیفکیشن کے معاملے کے بعد اعظم سواتی کی سبکدوشی کے نوٹیفکیشن پر بھی سوال اٹھ گئے۔

اعظم سواتی کا نام مستعفی ہونے کے ایک ماہ بعد بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر موجودہے۔قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر بھی اعظم سواتی کا نام بطور وفاقی وزیر موجود ہے۔اعظم سواتی نے گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ

مزید پڑھئیے‎ : اعظم سواتی کو پکڑوانے والی بھینس کواعزاز دینا چاہئیے,ایاز امیر

دیا تھا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے 15روز پہلے استعفے کی پیشکش کردی تھی’ وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، فیصلہ آنے تک وہ وزارت سے الگ رہیں گے اور اگر فیصلہ ان کے حق میں آیا تو وہ دوبارہ وفاقی وزیر ہوں گے۔

(331 بار دیکھا گیا)

تبصرے