Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ن لیگ،پی پی کا فارورڈ بلاکس کی اطلاعات قیاس آرائیاں

صابر علی اتوار 06 جنوری 2019
ن لیگ،پی پی کا فارورڈ بلاکس کی اطلاعات قیاس آرائیاں

کراچی۔۔۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) اور سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک بننے کیاطلاعات قیاس آرائیاں ثابت ہوئیں ہیںاور قومی وسندھ اسمبلی میں فاورڈ بلاک کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے ‘

اسی طرح مسلم لیگ(ن) مرکز میں اور پیپلزپارٹی سندھ میں تمام ترکوششوں کے باوجود متحدومضبوطی کے ساتھ موجود ہیں’
واضح رہے کہ پانامہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنائے جانے سے قبل ہی اس بات کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ مسلم لیگ(ن) تقسیم ہوجائے گی’ خصوصاً قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کا فارورڈ بلاک تشکیل پائے گا’ تاہم نواز شریف کو پانامہ کیس میں سزا گرفتاری ورہائی اور پھر گرفتاری کے باوجود مسلم لیگ(ن)تقسیم نہیں ہوئی’ نہ فارورڈ بلاک بنا ‘

مزید پڑھئیے‎ : پی پی جیل تک محدود ہونے والی ہے ، تحریک انصاف

جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید جو سیاسی پنڈت کہلائے جاتے ہیں’ انہوںنے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کی پیشنگوئی کی ہے’ تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے’ مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے بھی پانامہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری رہیں کہ چوہدر ی نثار مسلم لیگ(ن) کے نئے گروپ کے سربراہ کے طورپر سامنے آئیں گے ایک مرتبہ پھر یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے’ کہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ(ن) کے نئے گروپ کے سربراہ کے طورپر سامنے آنے والے ہیں’ تاہم مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے چوہدری نثار کی جانب سے ایسی کسی کوشش کا حصہ بننے کی تردید کرتے ہوئے انتہائی وثوق سے کہا ہے کہ چوہدری نثار یہ کام نہیں کریں گے’

دوسری جانب سندھ میں بھی پی ٹی آئی رہنمائوں خصوصاً وفاقی وزراء اس بات پر زور دیتے رہے ہیں’ کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا ہے’تاہم اس حوالے سے بھی پی ٹی آئی کے تمام تر دعویٰ صرف دعویٰ ہے نظر آتے ہیںاو رسندھ میں پیپلزپارٹی کا کوئی ایک ایم پی اے بھی اپنی حکومت کی مخالفت میں اب تک سامنے نہیں آیا ہے’ اس طرح مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کرپشن سے متعلق تمام تر الزامات ‘ عدالتی فیصلوں ‘ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے باوجود مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور تقسیم کا عمل کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

(269 بار دیکھا گیا)

تبصرے