Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت مستقل خطرہ ہے، ہمیشہ تیار رہتے ہیں، آصف غفور

قومی نیوز اتوار 06 جنوری 2019
بھارت مستقل خطرہ ہے، ہمیشہ تیار رہتے ہیں، آصف غفور

راولپنڈی۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے اسی لیے بطور پروفیشنل آرمی اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں-

نجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں، مسلح افواج سرحد پار سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھئیے‎ : بھارتی آرمی چیف پہلے اپنے ملک کو تو سیکولر بنائیں، فوجی ترجمان

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی سیاسی صورتحال ہے جب کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے لیکن پیشہ ورانہ مہارت کی حامل پاک فوج تمام خطرات کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

(312 بار دیکھا گیا)

تبصرے