Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فضل الرحمٰن نے پی پی او ر ن لیگ کو قریب لانے کا مشن سنبھال لیا

قومی نیوز اتوار 06 جنوری 2019
فضل الرحمٰن نے پی پی او ر ن لیگ کو قریب لانے کا مشن سنبھال لیا

اسلام آباد۔۔۔ سابق صدر آصف زرداری کی فضل الرحمٰن سے 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات ہوئی ہے اور دونوں رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کے بارے میں صلاح و مشورے شروع کردہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے بعد اب پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی گرفتاری کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں جماعتوں کو قریب لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علما ئے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوئی ہے اور مولانا مسلم لیگ ن کے صدر شہناز شریف سے بھی رابطے میں ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں کو قریب لانے کے مشن پر ہیں۔

مزید پڑھئیے‎ : اعظم سواتی کو پکڑوانے والی بھینس کواعزاز دینا چاہئیے,ایاز امیر

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتوںکو حکومت کے خلاف متحد ہوکر مورچہ سنبھال لینا چاہیے۔۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔جے یو آئی سربراہ نے اس موقع پر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان موجود دوریاں ختم کرنے پر بھی بات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

(282 بار دیکھا گیا)

تبصرے