Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری فرار ہوسکتے ہیں، شیخ رشید

قومی نیوز هفته 05 جنوری 2019
زرداری فرار ہوسکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو مزید2 سال دیئے جائیں ‘ چور‘ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا.

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے زبردست کام کیا ہے

انہوںنے کہا کہ کم از کم 2 سال میں بہت سارے لوگوں کو پھانسیاں ہوئی ہیں‘ مجرم جیلوں میںگئے ہیں‘ 14 سال بعد ریلوے میں وزیر آیاتو کرپشن کے کیسز وہیں پڑے ہیں

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں تو ایک بات کے پیچھے لگا ہوں کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایا جاسکتا

چور‘ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا‘ اس کے خلاف سپریم کورٹ آرہا ہوں‘ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کوووٹ اس لیے ملا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے تحت کرپٹ لوگوں کو شکنجے میں لائیں

شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہماری ضروریات کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر چلنے کی ہے تو اچھی مو ونہیں ہوگی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیاہے

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتار ہوکر بھی قوم کا یہ پیسہ استعمال کر رہے ہیں

چوروں‘ ڈاکوئوں اور لٹیروں کے لیے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کو کھلی فضا میں رکھو‘ اسحاق ڈار سابق وزیر اعظم کے جہاز میں فرار ہواتو آصف زرداری بھی چل سکتا ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ : زرداری حکومت گرانے کیلئے سرگرم،جوڑ توڑ شروع

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف ‘ نواز شریف سے بڑا ڈاکو ہے ‘ چین جانے کے بعد پتہ چلا کہ شہباز شریف کا داماد بھی ڈاکو ہے‘ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین چور ہے‘ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھادیاگیا‘ اس معاملے پر حکومت سے شدید اختلاف ہے

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر عدالت سے رجوع کروں گا‘ ریلوے کی زمینوں پر لیز کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اور مقام پایا وہ تاریخی ہے ‘ چیف جسٹس نے حکم دیاکہ ریلوے زمین فروخت نہیں کرسکتی

(405 بار دیکھا گیا)

تبصرے