Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خوف کی علامت وائٹ کرولا ڈکیت گینگ گرفتار

قومی نیوز هفته 05 جنوری 2019
خوف کی علامت وائٹ کرولا ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی۔۔۔درخشاں پولیس نے برسوں سے خوف کی علامت بنے وائٹ کرولا ڈکیت گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا،

ملزمان اسپیشل برانچ کے اہلکار بن کر سادہ لوح شہریوں ،نوجوان جوڑوں کے ساتھ دیگر افراد کو ساحل سمندر کے قریب ڈرا دھمکا کر لوٹا کرتے تھے ،

ملزمان کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ پولیس کی وردی بھی برآمد کی گئی ہے ،ملزمان نے 2درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

درخشاں پولیس نے سی ویو چیک پوسٹ کے قریب مشتبہ وائٹ کرولا کو روک کر تلاشی لی تو اس میں موجود افراد نے اپنا تعارف پولیس قومی رضاکار کی حیثیت سے کروایا ،

تاہم پولیس نے شک کی بناء پر کار سوار افراد کو تھانے منتقل کردیا اور ان کے بیان کے ساتھ کوائف کی تصدیق کی تو انکشاف ہوا کہ ان کا پولیس قومی رضا کار سے تعلق نہیں ہے ،

ایس پی کلفٹن سہائی عزیز نے کہا کہ انکشاف کے بعد پولیس نے کار سوار 4افراد رمضان ،عدنان امن ،شیر شاہ سوری اور عدنان کو گرفتار کر کے ایک لائسنس یافتہ پستول ،پولیس کی وردی ،

5 موبائل فون ، 12ہزار نقد اور سفید کرولا کار برآمد کرلی جس کی تصدیق کی جارہی ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان وائٹ کرولا ڈکیت گینگ کے نام سے خوف کی علامت بنے ہو ئے تھے

اور کئی سالوں سے ساحل سمندر اور اطراف میں تفریحی کے لیے آنے والے سادہ لوح شہریوں ،نوجوان جوڑوں کو ڈرا دھمکا کر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے ،ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ

وہ اسپیشل برانچ کے اہلکار بن کر شہریوں کو تلاشی کے نام پر لوٹا کرتے تھے اور پولیس ان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی، اور کئی مرتبہ پولیس اہلکاروںکو بھی چکما دے کر انکے چنگل سے نکل گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں 
اسٹریٹ کریمنل ، تالا توڑ اور ڈکیت گروپ آئوٹ آف کنٹرول

(290 بار دیکھا گیا)

تبصرے