Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے مشرقی لباس ۔آمنہ الیاس

عاصم رحمانی هفته 05 جنوری 2019
دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے  مشرقی لباس ۔آمنہ الیاس

اداکارہ اورسپرماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کلچر پر ناز ہے ،اس وقت فیشن ، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ کام کررہے ہیں۔

ریمپ پرواک ، فلم اورٹی وی میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ تکنیکی شعبوں سے وابستہ لوگ تعلیم کے زیور سے مالامال ہیں، اسی لیے اب پاکستان میں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کا معیار بہتر ہورہا ہے۔

فیشن ویک ہوں یا پاکستانی فلموں کے پریمیئرلوگوں کا مثبت رسپانس اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ نوجوان نسل اب شوبز کو پسند کررہی ہے اوراس کو بطور پروفیشن اپنانے میں آگے آرہی ہے۔

دوسری جانب فیملیز کی جانب سے بھی اب تنگ نظری کے بجائے نوجوانوںکو سپورٹ مل رہی ہے۔ اداکاری کے شعبے میں کام کرنے کے بعد فیشن انڈسٹری کو چھوڑنا ممکن نہیں۔

مجھے فیشن انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پہچان ملی اوراسی کی بدولت فلم اورٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع بھی ملا۔ اس لیے میں ایکٹنگ اورماڈلنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھاتی رہوں گی اور آنے والے دنوں میں میرے چاہنے والے مجھے منفرداندازمیں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شوبز انڈسٹری ایک نیا جنم لے رہی ہے۔ ٹی وی پروڈکشن، فلم میکنگ اورفیشن سمیت دیگرشعبوں میں جدت کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل معیار کا کام کیا جارہا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں بننے والی فلموں نے جہاں پاکستانی سینما کو بھرپور سپورٹ کیا ہے، وہیں پاکستانی ڈرامہ نے بھارت میں اپنی ایک الگ جگہ بنائی ہے۔

آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاپ میوزک اوررقص کے جدید انداز ان دنوں مغرب ہی نہیں بلکہ مشرقی ممالک میں بسنے والی نوجوان نسل کی اولین پسند بن چکے ہیں۔

انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے لیے ہمیں فلم میں رقص اورمیوزک کے شعبے پرخاص توجہ دینا ہوگی۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر ہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی بات کریں توان کی فلموں کی کامیابی میں رقص کا کردار ہمیشہ ہی بہت نمایاں رہا۔ جس طرح ان کی فلموں میں میوزک، مزاح اور ایکشن بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

(206 بار دیکھا گیا)

تبصرے