Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستا ن شکست کے قریب، پروٹیز کو جیت کیلئے 41 رنز درکار

ویب ڈیسک هفته 05 جنوری 2019
پاکستا ن شکست کے قریب، پروٹیز کو جیت کیلئے 41 رنز درکار

کیپ ٹاون۔۔۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 294 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی

اسد شفیق کے 88، بابر اعظم کے 72،شان مسعودکے 61 رنز مخالف ٹیم کی بھاری سبقت کم نہ کرسکے،

مزید پڑھئیے‎ : 2018 !،گرین شرٹس کیلئے متوازن سال

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔

پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 294 رن بناکر آل آئوٹ ہوگئی اور اس طرح سے اس نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 41 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسد شفیق نے 88 رن بنائے۔ شان مسعود نے 61 رن بنائے اوربابر اعظم نے 72 رنز اسکور کئے ۔

قبل ازیں کیپ ٹائو ن ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران جنوبی افریقی کی ٹیم پہلی اننگز میں 431رنز بنا کر آئو ٹ ہو گئی

تیسرے روز پروٹیز کے آخری 4 کھلاڑی اسکور میں49رنز کا اضافہ کرسکے

(184 بار دیکھا گیا)

تبصرے