Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 14 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بدترین لو ڈ شیڈنگ ، پارلیمنٹ ہاؤس میں اندھیرے

قومی نیوز هفته 05 جنوری 2019
بدترین لو ڈ شیڈنگ ، پارلیمنٹ ہاؤس میں اندھیرے

لاہور،اسلام آباد۔۔۔۔ملک بھر میں بجلی کی بدترین لو ڈ شیڈنگ جاری،پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی اندھیرے چھا گئے 

نیپرا نے ے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا جبکہ وفاقی وزیربجلی عمر ایوب خا ن نے صارفین کو اس ضمن میں دشواری پر معذرت کر لی۔

سندھ میں سی این جی سٹیشنزکوگیس کی سپلائی معطل کر دی گئی۔ اسلام آباد میں تیسرے روز بھی بجلی کا مسلسل تیسرا بریک ڈائون،

500کے وی کی ہائی وولٹیج لائن ٹرپ کر گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی بحران شدید ہو گیا ،12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ،

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ : بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

بجلی کے ساتھ گیس بحران بھی تاحال جاری ہے ، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے

جس کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے صرف دویونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جس کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2800 میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

جس کے باعث شہروں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس،

سپریم کورٹ سمیت ریڈ زون میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔دوسری جانب راولپنڈی ، کراچی ،

لاہور سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں گیس بحران تاحال جاری ہے۔دوسری جانب نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ملک بھر میں گزشتہ دو دنوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ۔



(313 بار دیکھا گیا)

تبصرے