Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

تبو کو 14 برس کی عمر میں جیکی شیروف نے ہراساں کیا

ویب ڈیسک هفته 05 جنوری 2019
تبو کو 14 برس کی عمر میں جیکی شیروف نے ہراساں کیا

اداکارہ تبو کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے‘ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنے مداح پیدا کیے۔

تبو نے بالی و وڈ کے تقریباً ہر ایک ہیرو کے مد مقابل کام کیا ہے لیکن انہوں نے آج تک لیجنڈری اداکار جیکی شروف کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا ‘جس کی وجہ ان کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بتایا جاتا ہے۔

 

 یہ خبر بھی پڑھیں رانی مکھرجی کو رائے دینا مہنگا پڑ گیا

 

اداکارہ تبو کی بڑی بہن فرح ناز بھی 80 اور 90کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمار ہوتی تھیں۔ تبو کو بچپن سے ہی فلموں میں آنے کا شوق تھا اور اسی وجہ سے وہ اکثر اپنی بڑی بہن کے ساتھ مختلف فلموں کی شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں۔

1985 ء میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے موریشس گئیں‘ جہاں فرح ناز اور جیکی شروف فلم میں کام کر رہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فرح ناز نے الزام عائد کیا کہ جیکی شروف نے ان کی چھوٹی بہن تبو کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

 

یہ الزام سامنے آنے کے بعد جیکی شروف پر اسرار طور پر غائب ہوگئے ‘جبکہ فرح ناز کی طرف سے بھی اس معاملے کو زیادہ نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی پولیس میں اس قسم کی رپورٹ درج کرائی گئی۔

 

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو تبو کی عمر صرف 14 سال تھی اور اسی واقعہ کی وجہ سے تبو نے کبھی بھی جیکی شروف کے ہمراہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔یہ واقعہ پیش آنے کے بعد لیجنڈری اداکار دیو آنند نے اسی سال 1985ء میں ’’ہم نوجوان ‘ ‘کے نام سے فلم بنائی۔ اس فلم کیلئے دیو صاحب تبو کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

 

 یہ خبر بھی پڑھیں کم بجٹ کی فلموں کا راج

 

لیکن انہیں ان کی ماں کو منانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فلم میں ایک سین تبو کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی شامل کیا گیا جس کو تبو نے صرف 14 سال کی عمر میں بڑی جانداری سے نبھایا اور اسے خوب سراہا گیا۔ اب یہ تو تبو ہی بتا سکتی ہیں کہ انہوں نے اتنی چھوٹی عمر میں یہ سین حقیقت کے اتنا قریب کیسے پکچرائز کرایا۔

 

اس فلم میں ریپ کا سین کیوں شامل کیا گیا اور یہ سین تبو کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد انہی پر کیوں پکچرائز کیا گیا؟ اس حوالے سے فلمی حلقے خاموش دکھائی دیتے ہیں۔

(118 بار دیکھا گیا)

تبصرے