Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا ہوتا ہے فیل۔اداکار نبیل

عاصم رحمانی هفته 05 جنوری 2019
نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا ہوتا ہے فیل۔اداکار نبیل

پاکستانی اداکار نبیل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کامیڈی ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔ طنز و مزاح سے بھرپور گھریلو ڈرامے خاندان بھر کے افراد کے ساتھ دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے ڈراموں میں کام کرکے جو راحت ملتی ہے ان کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔
ڈراموں کو ایک نیا مزاح اور انداز دینے کی کوشش کی ہے۔سیکھنے کا عمل بہت طویل ہے‘ معیاری ڈرامے وقت کی ضرورت ہیں۔ٹینشن زدہ ماحول میں جاندار اسکرپٹ پر مبنی ڈرامے میری ترجیح ہوتے ہیں ہم نے ڈراموں سے لچر پن نکال کر فیملی ڈراموں کا کلچر متعارف کرایا
، ٹی وی فنکاروں کا فلموں کی جانب آنا خوش آئند امر ہے۔ ذاتی طورپر فلم بنانے کے حق میں ہوں تاہم ابھی وقت نہیں آیا اس کے باوجود بہت جلد اپنے فینز کی خواہش پر کامیڈی فلم بنائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی ڈراموں کو ایک نیا انداز دیا
، فلموں کو بھی نیا انداز دینا چاہتا ہوں لیکن اس کے لئے وقت درکار ہے۔نبیل نے کہا ہے کہ ہم اپنے رویوں اور کام سے اپنے کلچر کو تباہ کررہے ہیںدنیا کے ممالک اپنے کلچر کومضبوط کرنے میںشب وروز کوشاں ہیں اور پاکستان میں جان کر کلچر کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے
۔اگر ہم شوٹنگ کے لیے کسی ملک جاتے ہیں اور وہاں ہمیں فلم تھیٹر یا میوزک سننے کا موقع ملے تو اندازہ ہوجاتا ہے کے یہاں کے لوگوں کا کیا مزاج ہے مگر پاکستان کے حکمرانوں کا کیا مزاج ہے ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی ڈرامے چلائے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شاید اب ہمارے ارباب اختیار یہ بھول گئے ہیں کہ ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم نے کتنے جتن کیے ہیں ۔ نبیل نے کہاہے کہ پاکستان میں مزاح پرایک مرتبہ پھرکام کیا جارہا ہے۔
ہمارے نوجوان اب ذائقہ بدلناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ مضبوط ہوچکاہے
اب فلم پرکچھ دوست کام کر رہے ہیں مجھے امیدہے کہ وہ بھی جلدپایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا مگر ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی کام بغیرپلاننگ کے نہیں ہوتااس لیے پہلے چیزوں کوطے کریں۔

(263 بار دیکھا گیا)

تبصرے