Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہیرو ’’زیرو‘‘ ہوگئے

ویب ڈیسک هفته 05 جنوری 2019
ہیرو ’’زیرو‘‘ ہوگئے

سال 2018 ء میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی فلم ’’ریس3‘‘کے ساتھ سینما پر دبنگ انٹری دی لیکن شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ فلم’’ریس3‘‘ کا بجٹ تقریباً 150 کروڑ تھا اور فلم نے بجٹ پورا بھی کیا لیکن ’’ریس3‘‘کو نہ صرف شائقین نے ناپسند کیا بلکہ تجزیہ نگاروں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی اس سال بڑے بجٹ کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ سے ہندی سینما میں تاریخ رقم کرنے کی کوشش کی لیکن حیرت انگیز طور پر ان کی فلم مداحوں کو ایک نہ بھائی اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔
فلم کا بجٹ تقریباً 325 کروڑ تھا لیکن فلم نے 150 کروڑ کی کمائی کی۔سال کے آخر میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلم’’زیرو‘‘کے ساتھ آئے۔
لیکن 200 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ریلیز کے ایک ہفتے بعد بھی 100 کروڑ کلب میں شامل نہ ہوسکی لہٰذا سال 2018 میں شائقین پر بالی ووڈ خانز کا جادو نہ چل سکا۔دوسری جانب کم بجٹ سے بننے والی فلمیں حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں اوران فلموں کو شائقین اورتجزیہ نگاروں کی جانب سے بھی بے حد سراہاگیا۔رواں سال 24 کروڑ کے کم بجٹ سے بننے والی فلم’’استری‘‘کو شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم نے تقریباً 124 کروڑ کا بزنس کیا اور سپر ہٹ قرارپائی۔رواں سال 30 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم’’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘‘ اسٹار کاسٹ نہ ہونے کے باوجود شائقین کو سینما تک لانے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم نے 148 کروڑ کا بزنس کیا۔

(210 بار دیکھا گیا)

تبصرے