Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سی این جی اسٹیشنزکی بندش کا دورانیہ بڑھ گیا

ویب ڈیسک هفته 05 جنوری 2019
سی این جی اسٹیشنزکی بندش کا دورانیہ بڑھ گیا

کراچی۔۔۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کےسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا

سی این جی اسٹیشن 36 گھنٹے بعد ہفتہ کی رات کو کھلے جبکہ سسٹم میں گیس پریشر کم ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے

سوئی سدرن گیس کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی‘ صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث مزدور بے روز گار ہورہے ہیں

گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں‘ سی این جی اسٹیشنوں کو آئے روز طویل دورانیے کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کو شدید بحران کاسامنا ہے

پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس نہ ملنے کے باعث بیشتر گاڑیاں سڑکوں پر ہی نہیں آرہی ‘ بس اسٹاپس پربسوں کے انتظار میں کھڑے مسافر رل رہے ہیں

مسافر انتہائی کم تعداد میں چلنے والی بسوں کی چھتوں اور دروازوں پر لٹک کر سفر کررہے ہیں‘ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی سی این جی نہ ملنے کے باعث کرائے بڑھا دیئے ہیں۔

(146 بار دیکھا گیا)

تبصرے