Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسکول وین میں آگ ، 8 بچے جھلس گئے

رائو عمران اشفاق هفته 05 جنوری 2019
اسکول وین میں آگ ، 8 بچے جھلس گئے

کراچی ۔۔۔اورنگی ٹائون میں اسکول وین میں آگ لگ جانے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے وین جل کر تباہ ہوگئی

اطلاعات کے مطابق آج صبح اورنگی ٹائون سیکٹر 7 اے میں قطر اسپتال کے قریب اسکول وین CS-7490 میں پراسرار طورپر آگ بھڑک اٹھی

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری ہائی روف کو لپیٹ میں لے لیا‘ موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے آگ کے شعلوں میں ہائی روف میںسے بچوں کو باہر نکالا

آتشزدگی کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار 8 بچے جھلس گئے‘ اسکول وین ناظم آباد میں واقع عثمانیہ اسکول کی تھی‘ جہاں دینی تعلیم بھی دی جاتی تھی‘ جائے وقوعہ پر ریت میں اسکول وین پھنس گئی تھی

مزید پڑھیں‎ : ساحل پر آگ کے بگولوں سے سب حیران

جس پر وین میں موجود 5 بچے دین کو دھکا لگا رہے تھے‘ اس اثناء میں وین میں آگ بھڑک اٹھی

سوزو کی ہائی روف میں سی این جی سلنڈر کے علاوہ ایل پی جی سلنڈر بھی تھا‘ دونوں سلنڈز محفو ظ رہے

پولیس ذرائع نے بتایاکہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے‘ پولیس نے وین ڈرائیور کو حراست میں لیاہے

پولیس کے مطابق اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر لگانے پر پابندی ہے

جس وین میں آگ لگی اس وین کے ڈرائیور نے سی این جی کے علاوہ ایل پی جی سلنڈر بھی رکھا ہوا تھا‘

ہائی روف میں 14 اسکول کے بچے سوار تھے‘ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے 6 سالہ عارف ‘6 سالہ ریحان

7 سالہ علی جان‘ 9 سالہ عبادکو سول اسپتال برنس وارڈ پہنچایا گیاتھا‘ بچوں کے پیٹ اور سینے کا حصہ جلا ہے‘ معمولی زخمی بچوں کو ا ن کے والدین گھر لے گئے ہیں۔

(283 بار دیکھا گیا)

تبصرے