Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شادی سیزن متاثر، 100 سےزائد ہال بند

رائو عمران اشفاق جمعه 04 جنوری 2019
شادی سیزن متاثر، 100 سےزائد ہال بند

کراچی… تجاوزات کے خلاف آپریشن نے شادی سیزن بھی متاثر کردیا‘ شہر کے بڑے شادی ہالوں کو نوٹس‘ جبکہ 100 زائد شادی ہال بند ہوجانے سے وہاں بک ہونے والی تقریبات ملتوی ہوگئیں

شادی ہالوں کی بندش کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روز ہوگئے‘ شادی ہالوں کی بندش کے باعث ہوٹلوں ‘ گلیوں ‘ محلوں ‘ سڑکوں اور میدانوں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کمیونٹی ہالوں کلبوں میں واقع شادی ہال بھی مسمار کرنے کرنا شروع کردیئے

آپریشن کے دوران وائی ایم سی اے گرائونڈ میں واقع شادی ہال ‘ مسلم جیم خانہ میں واقع شادی ہال ‘ بہادر میں واقع 2 بڑے شادی لان‘ گلشن اقبال کے علاقوں میں واقع متعدد شادی لان کو محکمہ تجاوزات کانوٹس موصو ل ہونے کے بعد شادی لان انتظامیہ نے ہال بند کردیئے

شادی سیزن میں کئی ماہ قبل بکنگ ہونے والی شادی کی تقریبات کی اچانک بکنگ کینسل ہونے سے شادی والی فیملیز کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا

100 سے زائد شادی کی تقریبات ملتوی ہوئیں ‘ بڑے شادی ہال بند ہونے سے ماضی کی طرح ایک بار پھر سڑکوں ‘ میدانوں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں

شادی کے آرڈر بڑھ جانے کے باعث ڈیکوریشن کے سامان کی قلت کے باعث ڈیکوریشن والوں نے برائے ٹینٹ قناعتیں اور ڈیکوریشن کا سامان بھی شادی کی تقریبات میں لگادیا‘ جبکہ بڑے کچن والوں کے مطابق درجنوں شادی کے آرڈر کینسل ہونے سے لاکھوں روپے کانقصان ہوا ہے

شادی ہالوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سیکڑوں ویٹرز اور ملازمین بھی پریشان ہیں‘ جبکہ شادی کی تقریبات ملتوی ہونے سے بیوٹی پارلر کی دلہنوں کی تیاری میں بھی متا ثرہوئی ہے ‘ شہر کے بڑے بینکویٹ او رہالوں میں ایک سال کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔

(562 بار دیکھا گیا)

تبصرے