Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 24 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان، جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ ،تھرڈ امپائر پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک جمعه 04 جنوری 2019
پاکستان، جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ ،تھرڈ امپائر پر کڑی تنقید

کیپ ٹائون ۔۔۔ دبائو کے شکار گرین شرٹس کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے پہلے سیشن میںپہلے ٹیسٹ کی طرح ایک بار پھر متنازع فیصلوں کا سامناہے۔

ٹی وی پر تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کا ایک فیصلہ ہی پلٹ دیا ، پھر تنازع کھڑا ہوگیا ، سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ شائقین کی کھل کر تھرڈ امپائر کے فیصلہ پر تنقیدکی ۔

ناقدین نے امپائر کوجنوبی افریقہ کی ٹیم کا بارہواں کھلاڑی قرار دیدیا ہوا کچھ یوں کہ محمد عباس کی گیند پر جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ٹیمبا باووما کا کیچ اظہر علی نے فرسٹ سلپ میں پکڑلیا

کیچ پوری طرح سے پکڑا گیا یا نہیں اس پر فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر سے پوچھا، ساتھ میں ہی سافٹ سگنل آئوٹ کا دیا۔
کئی مرتبہ ری پلے دیکھنے کے بعد تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کے فیصلہ کو بدل دیا اور ٹیمبا باووما کو ناٹ آئوٹ قراردے دیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائرکے فیصلہ کو بدلتے ہوئے بیٹسمین کو ناٹ آئوٹ قرار دیا تھا۔

(142 بار دیکھا گیا)

تبصرے