Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناچ نہ نا جانے ضیادور کی کہانی ہے،انور مقصود

ویب ڈیسک جمعه 04 جنوری 2019
ناچ نہ نا جانے ضیادور کی کہانی ہے،انور مقصود

کراچی ۔۔۔۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پروڈکشن ہاوس کے تحت پہلا اسٹیج ڈرامہ ‘ناچ نہ نا جانے ‘ یکم مارچ سے مسلسل ہر ماہ پیش کیا جائے گا

ڈرامہ کی کہا نی سابق صدرجنرل ضیاء الحق کے دور کی ہے ‘جو لکھا ہے وہی نشر ہو گا ‘ ایک لفظ بھی سنسر ہوا تو ڈرامہ بند کر دوںگا ‘ان خیالات کا ظہار معروف منصف انور مقصود نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کیا

 صدرآرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل اپنی پروڈکشن کی ابتدا انور مقصود کے ڈرامہ سے کر رہا ہے ، اس ڈرامہ کی ڈی وی ڈی بھی لائی جائے گی تاکہ پاکستان سے باہر بھی ا سے دیکھا جاسکے

 ہم ڈرامہ کو مسلسل 60روز اے سی آڈیٹوریم میں پیش کریں گے‘ ا س کی آمدنی فنکاروں ‘ ادیبوں او ر شاعروں کو دی جائے گی

 ہدایت کار داور مہو ر نے کہا کہ اس ڈرامہ میں زیادہ تر نئے فنکاروں کو کاسٹ کیاجائے گا ‘ کراچی میں ہر ماہ ڈرامہ کرنے کے بعد پھر لاہور اور اسلام آباد میںبھی پیش کریں گے‘

کراچی کی عوام کو یکم مارچ سے ‘طنز مزاح سے بھر پور تھیٹر دیکھنے کو ملے گا‘ اس موقع پر اداکار یاسر حسین بھی موجودتھے۔

(324 بار دیکھا گیا)

تبصرے