Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کے کے ایف کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط

قومی نیوز جمعه 04 جنوری 2019
کے کے ایف کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط

کراچی۔۔۔ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کراچی میں موجود ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی 29 جائیدادیں ضبط کرلیں اور کہا ہے کہ یہ جائیدادیں بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔
منی لانڈرنگ کیس میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 29 جائیدادیں ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں
کے کے ایف کی ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے دو بڑے استعمال تھے ایک طرف جائیدادوں کے کرائے سے ایم کیو ایم کے شہدا اور اسیران کے خاندانوں کو رقوم بھی دی جاتی ہیں تو دوسری طرف رقوم 6 کے قریب سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی تھیں۔

(121 بار دیکھا گیا)

تبصرے