Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انوکھا جزیرہ ،سمندر جہاں بجلی دیتا ہے

ویب ڈیسک جمعه 04 جنوری 2019
انوکھا جزیرہ ،سمندر جہاں بجلی دیتا ہے

ایڈنبرگ ۔۔۔ برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کے شمال میں واقع آرکنی جزائر کی دلچسپ قدرتی ماہیت سامنے آئی ہے
533 مربع کلومیڑ کے رقبے پر سمندر کی لہروں کے ٹکرائو کے منفرد انداز کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین نے سمندری لہروں سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ متعارف کرادیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندر کی لہروں سے بجلی کی پیداوار ویسے بھی ایک ماحول دوست طریقہ ہے
اس کے نتیجہ میں حاصل توانائی کے دوران نہ تو کوئی دھواں اٹھتا ہے، اور نہ ہی کوئی ضرر رساں گیس خارج ہوتی ہے۔
ماہرین نے آرکنی جزائر پر فی الحال تو ایک تجرباتی ٹربائین لگادیا ہے۔
منہ زور لہریں جب ساحل سے ٹکراتی ہیں تو ساحل پر لگے ٹربائین لہروں کی حرکی توانائی سے بجلی پیدا کرتے ہیں جس سے کم از کم 830 برطانوی رہائشگاہوں کا بھلا ہوسکتا ہے۔

(142 بار دیکھا گیا)

تبصرے