Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت خود گر جائے گی،شاہد خاقان عباسی

قومی نیوز جمعه 04 جنوری 2019
حکومت خود گر جائے گی،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد…مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں حکومت خود اپنے وزن سے گر جائے گی

حکومتی ترجمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ رزاق داؤد مہمند ڈیم کی بولی سے پیچھے ہٹ جائیں یا مشیر کا عہدہ چھوڑ دیں

نواز شریف کو بیٹوں کی وجہ سے سز ا مل سکتی ہے تو عبدالرزاق داؤد کو کیوں نہیں؟ حکومت کے اطوار تو دو سال پورے کرنے والے بھی نہیں

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت جھوٹوں کا ٹولہ ہے اتنے جھوٹ بولنے والے کبھی اکٹھے نہیں ہوئے

یہ اتنی جھوٹی حکومت ہے کہ ایک دن کا بیان دوسرے دن سے نہیں ملتا، حکومت کو مشورہ ہے کہ اگر وزیراعظم، وزیر خزانہ و اطلاعات منہ بند رکھیں اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو حالات ٹھیک ہوجائیں گے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حکومت میں اکثر لوگوں کو پتا نہیں ہوتا کہ ان کا کیا کام ہے خود عمران خان بھی اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں

ایف بی آر نے ٹیکس ریونیو 176 ارب روپے کم جمع کیا جو حکومت کی ناکامی ہے جب کہ حکومت نے ڈالر کی قیمت بڑھائی لیکن ایکسپورٹ میں کمی آئی۔
افراط زر دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکومت کے اپنے ترجمان نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

فرخ سلیم حکومت کے معیشت پر ترجمان ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، اب اگر خطرہ ہے تو سب کو اس پر تشویش ہونی چاہیے

ہم وزیر اعظم، وزیر خزانہ ، وزیر اطلاعات یا حکومت کے ترجمان کی بات پر یقین کریں، ان کا تو کہنا ہے کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور معیشت پر اثرات چھپانے کی کوشش کررہی ہے

(290 بار دیکھا گیا)

تبصرے