Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کے شیر،177 پر ڈھیر

ویب ڈیسک جمعرات 03 جنوری 2019
پاکستان کے شیر،177 پر ڈھیر

کیپ ٹائون ۔۔۔ کیپ ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم صرف 177 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔

سنچورین کے بعد نیو لینڈ ٹیسٹ میں بھی مایوس کن بیٹنگ،پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں200 سے کم رنز اسکور کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کھلاڑیوں نے مایوس کردیا ،صرف سرفراز کے 56 کس کام کے جب میچ کے آغاز میں ہی اسے میزبان ٹیم کے دبائو کا سامنا ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان کے بلے بازوں نے بلے تھامتے ہی ’تو چل میں آیا‘ کی راہ اپنائی اور صرف 54 پر 5 واپسی کو سدھارے

اس موقع پر سرفراز اور شان مسعود نے 60 رنز کی شراکت بنائی لیکن پھرسرفراز کے جاتے ہی آئوٹ ہونے کی پھر جھڑی لگ گئی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوان اولیویئرنے سب سے ذیادہ 4 وکٹیںلیں ۔

(206 بار دیکھا گیا)

تبصرے