Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خواہش ہے بچے میری سخت محنت کا سبق لیں ،سنی لیون

ویب ڈیسک بدھ 02 جنوری 2019
خواہش ہے بچے میری سخت محنت کا سبق لیں ،سنی لیون

ممبئی ۔۔۔ ممنوعہ فلموں سے بالی وڈ میں قدم رنجا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو ماں بننے کے بعد بچوں کی تربیت کی فکر کھانے لگی۔

بالی وڈ میں عروج کو چھونے کے باوجود بچوں کے ’کیریکٹر بلڈنگ‘ کے لئے ان کا تفکر سامنے آگیا۔سنی لیون نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے بچے ان کی زندگی کو سخت محنت سے عبارت سمجھیں ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک بیٹی اور دو جڑواں بیٹوں کی ماں کا کہنا تھا کہ خود وہ اور ان کے شوہر ڈینیل نے ساری زندگی ہر ذمہ داری کو نہایت دلجمعی اور فرض شناسی سے نبھایا۔

کسی کو دھوکہ دیا ، نہ کبھی چوری کی ۔تمنا ہے کہ ان کے بچے بھی اپنے والدین کی اچھی عادات کو زندگی کا حصہ بنائیں۔

(142 بار دیکھا گیا)

تبصرے