Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 17  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بااعتماد خواتین

اُم زینت بدھ 02 جنوری 2019
بااعتماد خواتین

لڑکیوں کو بچپن سے جوانی تک یہی سننا پڑتا ہے کہ یہ کر ووہ نہ کرو ایسے بیٹھو ویسے اٹھو یہ کھاؤ وہ نہ کھاؤ موٹی نہ ہونا کپڑے سینا سیکھوگھرداری آنا چاہئے غرض یہ کہ باتیں ہی باتیں ایسے میں لڑکیوں کی اپنی مرضی کیا ہے ؟وہ خود کیا چاہتی ہیں ؟ان حالات میں ہم نو عمر خواتین کو مشورہ دیں گے کہ سب کی نظر میں اچھا بننے کی کوشش ایک تھکا دینے والا اور بیزار کردینے والا عمل ہے۔
ہم آپکو چند طریقے بتاتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر آپ خوش بھی رہی سکتی ہیں اور کامیابی بھی حاصل کرسکتی ہیں۔سب سے پہلے تو آپ یہ سوچیں کہ قدرت نے آپکو جیسا بنایا ہے بڑا ہی خوب بنایا ہے ہم اپنی زندگی کا انمول وقت یہ سوچنے میں گزار دیتے ہیں کہ ہم کیسے لگتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ اہم کام بھی دنیا بھی موجود ہیں۔ان پر توجہ دیںاپنے چہرے اور جسمانی خوبیوں سے نظر ہٹائیں اور نظر نہ آنے والی صلاحیت اور خصوصیات کو محسوس کریںاب بے اختیار شکر یہ ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
زندگی کا نظر یہ تبدیل کریں :یہ بات تھوڑی حیران کن اور ناممکن تو محسوس ہوتی ہے لیکن سچ ہے کہ اکثر پریشانیاں صرف رویہ تبدیل کرلینے سے ختم کی جا سکتی ہیںیہ آپکی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ اپنا وقت کیسے گزارتی ہیںحالات اور وقت کو استحکام دیتے ہوئے اپنے اوپر تنقید کرتے ہوئے اپنی ناکامی پر آنسو بہاتے ہوئے یا پوری نہ ہونے والی خواہش پر ہاتھ ملتے ہوئے بس فیصلہ کرلیں کہ آپکی زندگی میں آنے والا ہر دن محبت صبر اور خوشی سے گزاریں کبھی منفی جذبات کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیںیاد رکھیں یہ زندگی آپکی ہے اس پرآپکو قابو ہونا چاہئے کسی کی تنقید آپکو غمگین یا اداس کردے تو اسکا مطلب تو یہی ہوانا کہ آپکو خود سے زیادہ دوسروں کے خیالات پر یقین ہے۔
سوچ شخصیت کی عکاس ہوتی ہے:آپ اپنے اوپر یقین کیسے کر سکتی ہیںجب آپ یہ ہی نہ سمجھ سکیں کہ آپ جو سوچتی ہیں جو چاہتی ہیں وہ صحیح ہے یا غلط ہم اکثر اپنے بہترین خیالات کو رد کردیتے ہیں اور دوسروں کے مشورے پر عمل کرنے کیلئے فوری تیار ہوجاتے ہیںایسا لیول ہوتا ہے ؟کیونکہ آپکو اپنی صلاحیت اپنی سوچ پر اعتبار نہیں لیکن دوسروں کی قابلیت قابل بھروسہ محسوس ہوتی ہیں۔اپنی شخصیت کو اپنا لینے کا پہلا مقام یہی یہ ہے کہ آپ اپنی سوچ اپنے خیالات کی قدر کرنا سیکھ لیں۔کام ویسے کیجئے جیسے آپ کرنا چاہتی ہیںویسے نہیں جیسا رواج ہے ابتدا میں ممکن ہے آپکو محسوس ہو کر اپنی مرضی اور اپنی پسند کے مطابق کام کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا مشکل ہو رہا ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ عادت بن جائے گی کوئی بھی کام کوئی بھی کوشش ایک دن میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔مستقل مزاجی سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مسکراہٹ:زندگی میں مسکراہٹ کی اہمیت کو کبھی کم نہ سمجھیں مسکراہٹ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں زندگی گزارنے کا ایک خوبصورت سہارا فراہم کرتی ہے اس سہارے کو اپنا بنائے رکھیںزندگی کی کوئی مشکل مشکل نہ رہے گی
ملتانی مٹی جلدکے نکھارکے لیے مفید:ملتانی مٹی جلد کے نکھارکے لئے بے حد مفید سمجھی جاتی ہے اس مٹی کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہے چاہے جلد کے مسام کھل چکے ہوں یا جلد کوٹائٹ کرنا مقصود ہو اور چہرہ تروتازہ کرنا ہو فوری طور پر کسی جگہ جانا ہوتو یہ آسان سا چٹکلہ آزمایا جا سکتا ہے۔
ملتانی مٹی کو محفوظ کر لیجئے:اگر آپ اس کم قیمت اور بالا نشین ٹوٹکے سے محفوظ ہونا چاہتی ہیں تو گھر میں ملتانی مٹی ذخیرہ کرلیںکلینزنگ کے بعد اسے عرق گلاب گھیکوار دہی یا دودھ میں ملا کر لگائیں تو اس کے نتائج زیادہ بہتر ہو تے ہیںیہ جلد سے زہریلے مادوں کو نکال کر خلیوں کو تروتازہ کردیتی ہے اگر چہرے پر دانے ہوں یا ان کے نشان رہ جائیں تو بہت حد تک افاقہ ہوتا ہے۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو :قدرتی چکنی جلد کو سنبھالنا کچھ کم کٹھن نہیںملتانی مٹی کو سادے پانی یا عرق گلاب کے ساتھ ملا کر جلد پر لگانے سے چکنائی رفع ہوجاتی ہے جلد ملائم اور صاف ہوجاتی ہے۔
خشک جلد کے لئے:آپ اسے عرق گلاب اور بادام کے پیسٹ میں ملا کر لگائیںجلد کی خشکی جاتی رہے گی باداموں کی قدرتی نمی چہرے کے لئے اکسیر ہوتی ہے حتیٰ کہ گرمی دانوں کے لئے بھی یہی مٹی کار گر ثابت ہوتی ہے
کھلے ہوئے مساموں کے لئے :ملتانی مٹی میں انڈے کی سفیدی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں دیگر کھلے حصوں مثلاً گردن اور ماتھے پر بھی لگائیںآنکھیں بند کرلیں پپو ٹوں کی بچا کر پورے چہرے پر لیپ کر لیں یہ جوں جوں خشک ہو گی جھڑنے بھی لگے گی اور تب تک اس کے اثرات جلد پر واضح ہونا شروع ہو جائیں گے اب آپ سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔
دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے :پپیتے کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور کانٹے یا چمچ سے اسے مسل لیںپھر اس میں حسب ضرورت پاؤڈر یا بالائی اتراہوا تازہ دودھ اور ملتانی مٹی حسب ضرورت مکس کرکے پیسٹ بنا لیںاسے گردن اور چہرے پر لگائیںیہ دھوپ سے جلی رنگت کو درست کرکے چہرے کو نکھار بھی دے گی اور جلد کے کچھ مسائل ہیں تو ان میں بھی افاقہ آئے گا۔


(262 بار دیکھا گیا)

تبصرے