Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف بغیر تبدیلی میدان میں اترے گا

ویب ڈیسک بدھ 02 جنوری 2019
پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف بغیر تبدیلی میدان میں اترے گا

کیپ ٹائون ۔۔۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کوئی بھی کھلاڑی تبدیل کئے بغیر میدان میں اترنے کا فیصلہ

کیپ ٹائون سے آنے والی ان اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ہار کی خفت کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے بیٹنگ آرڈر میں رد و بدل کے سے مٹانے کے جو اندازے کئے جارہے تھے وہ غلط ضرور نکلے ہیں

تاہم گرین شرٹس کے بلے بازوں پر کچھ کر دکھانے کا شدید دبائو ہوگا ،ان کو دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز کو اپنے کھیل سے یادگار بنانا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سرفراز نے توقع کے برخلاف آل رائونڈر فہیم اشرف کے بجائے بدستور 4 ریگولر بالرز پر انحصار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز نے پھر اس اپنی ٹیم کے بیٹسمینوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیریز میں کم بیک کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹائون میں شروع ہورہا ہے۔

(69 بار دیکھا گیا)

تبصرے