Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گولڈن میک اپ

راحیلہ مغل بدھ 02 جنوری 2019
گولڈن میک اپ

آئے دن میک اپ کرنے کی نئی نئی ٹیکنیکس متعارف ہوتی رہتی ہیں جنہیں خواتین بڑے شوق سے آزماتی ہیں اب تو نو بت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ میک اپ کرنے کے جدیدپراڈکٹس مارکیٹ میں آتی ہیں تو بیو ٹیشنز ان پروڈکٹ کو استعمال کرتے ہوئے نئی ٹیکنیکس آزماتی ہیں.

اور پھر خواتین بعد میں اپنا میک اپ خود ہی کرنے لگتی ہیں۔دراصل خواتین کو جب رات کے وقت کسی پارٹی میں جانا ہوتو وہ یقینا نیچرل میک اپ تو نہیں کریں گی اس کیلئے کچھ مخصوص رنگوں کا استعمال کرکے میک اپ کیا جاتا ہے۔

ان مخصوص رنگوں میں ایک رنگ گولڈن بھی ہے جو رات کے وقت ہونے والی کسی بھی قسم کی تقریبات کے لئے نہایت موزوں رنگ سمجھا جاتا ہے اس لیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گلیٹر گولڈ میک اپ کرنے کی ٹیکنیکس جنہیں ہر خاتون رات کے کسی بھی فنکشن میں جانے سے قبل اپنا سکتی ہے.

اس میک اپ کو کرنے کیلئے میک اپ بیس فاؤنڈیشن بلش آن آئی شیڈو کٹ بلیک آئی لائنر بلیک مسکارا نقلی پلکیں لال رنگ کی لپ اسٹک اور میک اپ برش کٹ کی ضرور ہونی چاہیے اگر آپ پارٹی میک اپ کررہی ہیں تو بیس کی طرف خاص طور پردھیان دیں.

کیونکہ کسی بھی پارٹی یا شادی کی تقریب میں تین سے چار گھنٹے تک رکنا پڑجاتا ہے اس دوران آپ کی بیس خراب ہو سکتی ہے۔

گولڈن میک اپ

پارٹی میک اپ کرتے وقت بیس کی طرف بھی خاص توجہ دینی چاہئے سب سے پہلے کنسیلر سے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کو چھپائیں پھر اس کے بعد اپنی رنگت سے ملتا جلتا بیس لگا ئیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں اور پھر بلینڈ کریں تا کہ بیس تہ درتہ نظر نہ آئے بلکہ یکساں پورے چہرے پر محسوس ہو.

اس کے بعد رخساروں کی ہڈی سے اوپر کی جگہ پر ہائی لائٹر اور رخسار کی ہڈی پر اپنی پسند کے رنگ کا بلش آن لگائیں۔چاہیں تو خاکی یا پھر ہلکے گلابی رنگ کا شیڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد رخسار کی ہڈی کے نیچے براؤن شیڈ لگائیںہائی لائنر بلش آن اور پرونزر کو اپنی اپنی جگہ پر اچھی طرح بلینڈ کریں.

اس کے بعد آئی بروکوبراؤن پنسل کی مدد سے واضح کریںبراؤن اور پلک شیڈ کی مکس کرکے آئی بروپر پھیریں اس طرح آئی بروگھنی محسوس ہو نگی اس کے بعد آئی میک اپ شروع کریں سب سے پہلے آئی بال پر سفید رنگ کا شیڈ لگائیں پھر اس کے بعد آنکھوں کے اندرونی اور بیرونی حصے پر بلیک آئی شیڈز لگائیں یا پھر برونزر لگائیںہائی لائنر بلش آن اور برونزر کو اپنی اپنی جگہ پر اچھی طرح بلینڈ کریں.

اس کے بعد آئی بروکوبراؤن پنسل کی مدد سے واضح کریںبراؤن اور بلیک شیڈ کو مکس کرکے آئی برو پھیریں اس طرح آئی بروگھنی محسوس ہونگی اس کے بعد آئی میک اپ شروع کریں سب سے پہلے بیس لگا ئیں تا کہ لگائے جانے والے شیڈز اپنی جگہ پر کافی دیر تک ٹھہر ے رہیں.

اور ان کا اصل رنگ لگانے کے بعد بھی محسوس ہوسب سے پہلے آئی بال پر سفید رنگ کا شیڈ لگائیں پھر اس کے بعد آنکھوں کے اندرونی اور بیرونی حصے پر بلیک آئی شیڈو لگائیںدرمیانی حصے پر بلیک آئی شیڈو ہر گز نہ لگائیں اسے سفید ہی رہنے دیں.

آئی بال کے چھوڑے جانے والے سفید درمیانی حصے پر گولڈ شیڈ لگائیں پھر بلیک شیڈو کو ڈارک براؤن شیڈ لگا کر بلینڈ کریںاسی طرح آئی بال کے اوپر ہڈی والے حصے پر ڈارک براؤن شیڈ لگا کر بلینڈ کریںاس طرح آئی بال کے اوپر ہڈی والے حصے پر ڈارک براؤن شیڈ واضح محسوس ہو گا.

اسکے بعد پھر اسی ڈارک براؤن شیڈ کے اوپر ہلکا براؤن اور مہرون شیڈ لگائیںان شیڈز کو اچھی طرح بلینڈ کریں تا کہ وہ الگ الگ محسوس نہ ہوںآخر میں ایک بار پھر آئی بال کے درمیان میں گولڈ گلیٹر انگلی کی مدد سے اچھی طرح لگائیںآئی شیڈ لگانے کے بعد بلیک آئی لائنر لگائیں آنکھوں کے نیچے بھی بلیک آئی لائنر لگائیں.

اور اسے برش کی مدد سے بلینڈ کریںاسکے نیچے ڈارک براؤن آئی شیڈ لگائیں اور اسے باہر کی طرف لے جاتے ہوئے بلینڈ کریں اسکے بعد نقلی پلکیں گلو کی مدد سے چپکائیںپلکیں لگانے کے بعد آئی لائنر دوبارہ لگائیں کہ وہ باہرکی طرف نکلتا محسوس ہوپھر آئی بروکے نیچے والی ہڈی اور آنکھوں کے اندرونی حصے پر سلور آئی شیڈ لگائیں۔

ناک کے درمیان میں ہائی لائٹر لگائیں ناک کے دونوں سائیڈز پر لائٹ براؤن شیڈ برش کی مدد سے لگا کر بلینڈ کرلیں تا کہ براؤن کلر نظر نہ آئے اس طرح ناک پتلی لمبی اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

لپ لائنرکی مدد سے پہلے ہونٹوں کی ساخت کوو اضح کرلیںاسکے بعد برش کی مدد سے اس پر لال رنگ کی لپ اسٹک لگائیںلپ اسٹک لگانے کے بعد پف کی مدد سے تھوڑا سا بیس پاؤڈر لپ اسٹک پر لگائیں.

اور پھر دوبارہ لپ اسٹک کا ایک کوٹ لگائیں اس طرح اگر لپ اسٹک لگائی جائے تو وہ گھنٹوں ہونٹوں پر قائم رہتی ہے۔ ورنہ اگر ایک کوٹ لگا ہوا ہوتو تقریب میں عموماً کھانا کھانے کے بعد وہ مٹ جاتی ہے۔

لیکن لپ اسٹک کاڈبل کوٹ اس طرح لگایا جائے تو وہ جلدی نہیں مٹتا اور تقریب کے آخر تک لپ اسٹک اپنی جگہ پر ہی بر قرار رہتی ہے گلیٹری گولڈ میک اپ کی اس تکنیک کو بلیک اور براؤن کے علاوہ کسی اور شیڈز کے ساتھ بھی آزمایا جا سکتا ہے.

اپنے لباس کے رنگ کو پیش نظر رکھ کر بھی رنگوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے لیکن اصل ٹیکنیکس میں یہی تین رنگ استعمال کئے جاتے ہیں چاہے ٹیکنیکس میں ردو بدل کریں لیکن آئی بال کے درمیانی حصے پر گولڈ آئی شیڈو لگا کر حسین نظر آئیں.

(334 بار دیکھا گیا)

تبصرے