Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

2018 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بہتر متعدد فلمیں کامیاب

وسیم خان بدھ 02 جنوری 2019
2018 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بہتر متعدد فلمیں کامیاب

کراچی …… پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے سال 2018 ء تبدیلی کا سال ثابت ہوا ‘ گزشتہ سالوں کی نسبت بہتررہا‘ متعدد فلموں نے کامیابی حاصل کیں‘ جبکہ کچھ فلمیں غیر متوقع طورپر کامیابی پر محروم رہیں‘ کراچی میں تیار کی جانے والی فلموں نے ملٹی پلیکس سینما گھروں میں راج کیا‘لاہور کے اسٹوڈیو ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے‘ پنجابی اور پشتوفلموں کی پروڈکشن میں نمایاں کمی واقع ہوگی‘ مگر کراچی برانڈ فلموں کی نمائش بیرون ممالک میں ہونے سے فلمسازوں اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا‘ میں جوانی پھرنہیں آنی پارٹ ٹو ‘لوڈ ڈیڈنگ ‘ طیفا ان ٹربل ‘ سات دن محبت ان پرواز ہے جنون‘ آزادی ‘ پرچی ‘ ڈونگی کنگ‘ وغیر نے نمایاں بزنس کرکے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے‘ جبکہ وجود‘ پری ‘ جیک پارٹ ‘ موٹر سائیکل گرل‘ مان بھی جائو نا‘ نو بینڈ نہ باراتی‘ کیک وغیرہ مناسب رہیں۔ تین بہادر‘ اللہ یار‘ اینڈبحالی جنڈ آف مارخور ‘ ٹک ٹاک بھی بچوں کی توجہ کا مرکز رہیں‘ پاکستانی فنکاروں میں ہمایوں سعید ‘ فہد مصطفی ‘ علی ظفر ‘ حمزہ علی عباسی ‘ معمررانا‘ جاوید شیخ پورے سال سرگرم نظر آئے‘ اداکار جاوید شیخ نے بطور پروڈیوسر وڈائریکٹر اس سال فلم وجود بھی بنائی اور سب سے زیادہ بطور اداکار فلموں میں کام کیا‘ سینئر فنکاروں نے ندیم ‘ شاہد ‘ آصف رضا میر ‘ محمود اسلم‘ نیئر اعجاز‘ سہیل احمد ‘ سلمان شاہدبھی توجہ کا مرکز رہے ‘ اداکاروں میں مہوش حیات‘ نمبرون پوزیشن پر رہی‘ ماہرہ خان ‘ آمنہ الیاس ‘ سونیا حسن ‘ سوہائے علی ابڑو‘ ماورا حسین‘ صنم سعید‘ حریم فاروقی‘ مایا علی ‘ حاجرہ یامین کی پرفارمنس بھی لاجواب رہی۔

(89 بار دیکھا گیا)

تبصرے