Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

اس طریقے سے بالغ افراد کے ٹوٹے ہوئے دانتوں کو واپس جوڑا جا سکتا ہے

ویب ڈیسک منگل 01 جنوری 2019
اس طریقے سے بالغ افراد کے ٹوٹے ہوئے دانتوں کو واپس جوڑا جا سکتا ہے

دنیا میں ہر سال بچوں اور بڑوں کے 50 لاکھ سے زیادہ دانت ٹوٹتے ہیں۔ اگر دانت کسی حادثے کی وجہ سے ٹوٹ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ  یہ مکمل طور پر ضائع ہوگیا۔

فوری اقدامات کر کے  ٹوٹے ہوئے دانت کو ہی جبڑے میں جوڑا جا سکتا ہے۔ ٹوٹے ہوئے دانت کو دوبارہ جوڑنے کے لیے درج ذیل ہنگامی اقدامات کرنے ضروری ہیں ۔

ٹوٹے ہوئے دانت کو دوبارہ جوڑنے کے لیے 30 منٹ کےاندر دندان ساز سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔دانت ٹوٹنے کے بعد اسے جڑ سے نہیں پکڑنا چاہیے بلکہ اسے کراؤن

(چبانے والی سطح ) سے پکڑنا چاہیے۔

اگر دانت گندے ہوں تو انہیں صرف پانی سے صاف کرنا چاہیے۔ ٹوٹے دانت کو صابن یا کیمیکل سے صاف نہیں کرنا چاہیے، نہ ہی اسے خشک کرنے کے لیے کسی چیز سے رگڑنا

چاہیے۔ ٹوٹے دانت کو ٹشو یا کپڑے میں بھی لپیٹنا نہیں چاہیے بلکہ اسے کپ میں تھوڑا سا دودھ لے کر اس میں رکھنا چاہیے۔داندان ساز کے دانت کو جبڑے میں فٹ کرنے کے بعد

یہ تین سے چار ہفتوں میں خود ہی ہڈیوں سے جڑ جاتا ہے

(104 بار دیکھا گیا)

تبصرے