Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

صنفی مساوات ، بھارتی ناریوں کی ہاتھوں کی زنجیر

ویب ڈیسک منگل 01 جنوری 2019
صنفی مساوات ، بھارتی ناریوں کی ہاتھوں کی زنجیر

نئی دہلی ۔۔۔ خواتین کے لئے مندر جانا ممنوع، بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں صنفی مساوات کے لئے بطور اظہار یکجہتی ریاست کی خواتیننے 620کلومیٹر (385 میل) طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناڈالی ۔رپورٹ کے مطابق ریاست کے متبرک سمجھے والے مندر میں 10سے 50 سال تک کی عورتوں کی پوجا کے لئے آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔بھارتی سپریم کورٹ نے بھی ستمبر میں خواتین پر عائد کی جانے والی اس پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا مگر انتہا پسند ہندو نہ مانے تھے اور جب بھی خواتین کی جانب سے مندر میں جانے کی کوشش کی جاتی ہے ،سخت گیر عناصر ان کا داخلہ ناکا م بنادیتے ہیں ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے خلاف اس انسانی زنجیر کا اہتمام ریاست کے بائیں بازو کے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے کیا گیا ،جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے 50 لاکھ کے قریب خواتین شریک ہوئیں ،اوائل میں منتظمین کا اندازہ تھا کہ اس کاوش کے لئے وہ 30 لاکھ سے زائد خواتین جمع نہ کرسکیں گے

(96 بار دیکھا گیا)

تبصرے