Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صرف کراچی نہیں پورا ملک منی لانڈرنگ کی زد میں ہے ، وسیم اختر

قومی نیوز پیر 31 دسمبر 2018
صرف کراچی نہیں پورا ملک منی لانڈرنگ کی زد میں ہے ، وسیم اختر

ملتان…. میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ مسائل پر نہیں ، بلا امتیاز احتساب کیا جائے، صرف کراچی نہیں پورا ملک منی لانڈرنگ کی زد میں ہے ، ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لیے سندھ حکومت کرانے کی باتیں ہو رہی ہیں ، دعا ہے موجودہ حکومت عوام کی خدمت کرے ، امیر سیاستدان تو منرل واٹر پی لیتا ہے مگر غریب کو صاف پانی تک نہیں ملتا ، بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے سے ہی مسائل حل ہوںگے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک بنتا نظر نہیں آ رہا ، مسائل حل کرنے کے لیے ملک میں کم ازکم 20 صوبے بننے چاہئیں۔

(272 بار دیکھا گیا)

تبصرے