Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

155 ارب کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

قومی نیوز پیر 31 دسمبر 2018
155 ارب کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد….فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیار کرلی ،

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے ‘جبکہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کئے جانے کا امکان ہے .

اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے ، ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے جبکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ،

155 ارب کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

ادھر ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی شخصیات پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے ، نجی ٹی وی کے مطا بق ایف بی آر نے بڑے ٹیکس نادہندگا ن سے ریکوری کے لئے اسپیشل یونٹ قائم کر دیا،سپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کے لئے تحقیقات کرے گا.

ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن منگل سے شروع ہو جائے گا اورا سپیشل یونٹ نے فاسٹ ٹریک کی بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔دریں اثناء حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد پر منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں‘ وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے لیے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

(253 بار دیکھا گیا)

تبصرے