Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

کینسر کا مرض ،دیگر عارضوں سے نجات دلا گیا ،منیشا کوئرالا

ویب ڈیسک پیر 31 دسمبر 2018
کینسر کا مرض ،دیگر عارضوں سے نجات دلا گیا ،منیشا کوئرالا

ممبئی ۔۔۔ ماضی کی مقبول اداکارہ اور کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ لڑنے والی منیشا کوئرالا نے کہا ہے کہ کینسر ان کی زندگی میں بہار بن کے آیا ہے۔نیپالی نژاد اداکارہ کا کہناتھاکہ یہ مرض ان کے لئے قدرت کا تحفہ ثابت ہوا ،اس بیماری کے خلاف جنگ لڑنے کے دوران ان کے اندر جو جذبہ بیدارہوا اس کی بدولت انہوں نے اپنی زندگی کی کئی دیگر کمزوریوں اور خامیوں کی بھی اصلاح کرنے کی لگن بیدار ہوئی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہیں،اپنی بیماری کے سلسلے میں علاج کے دوران انہوں نے امریکہ کے متواتر دورے کئے اور اب کینسر سے پاک 6 سال مکمل کرنے پر وہ خود میں نئی توانائی محسوس کرتی ہیں ،بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اس عرصہ کو نہایت کٹھن ،مایوسی کے بعد امید کی کرن سے تعبیر کیا ہے ۔

(85 بار دیکھا گیا)

تبصرے