Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گیس بحران میں پھر شد ت، ایل پی جی مہنگی

ویب ڈیسک پیر 31 دسمبر 2018
گیس بحران میں پھر شد ت، ایل پی جی مہنگی

کراچی…. شہر قائد میں ایک بار پھر گیس کا بحران شدید ہوگیا ، سی  این جی اسٹیشنز بند ہوگئے جبکہ گھرو ں میں چولھے ٹھنڈے پڑگئے، تفصیلات کے مطابق گیس بحران نے شہریوں کو ایک بار پھر شید ید پریشانی میں مبتلا کر دیا ، نہ صر ف ڈرائیور اور مسافر بلکہ گھریلو صارفین بھی گیس غائب ہونے سے شدید اذیت میںمبتلا ہو گئے ہیں ، سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ، دوسری طرف ڈیفنس‘کلفٹن ‘ بلدیہ ٹاون‘ لیاری ‘ کھارادر‘ مومن آباد‘میٹروول ‘باظم آباد سمیت مختلف علاقوں کو گیس نہ ملنے کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں‘ گیس کے بحران کی وجہ سے شہر کے مختلف صنعتی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں اور صنعتی عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے، دوسری طرف سوئی سدرن گیس کمپنی ّ(ایس ایس جی سی ) کے حکام اور صنعت کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں ، سائٹ کے صنعتکاروں نے صورتحال سے تنگ آکر اپنی فیکٹریاں بندکرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے ‘دریں اثناء سندھ میں گیس کے بحران نے ایک بارپھر شدت اختیار کرلی‘ سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8بجے کے بجائے اتوار کو 10بجے شب سے ہی بند کردیئے گئے‘گیس اور اسٹیشنز پر گاڑیوں ‘ رکشوں اور منی بسوں کی قطاریں لگی رہیں‘ دوسری طرف گیس کے بعد کی لوڈشیڈنگ منافع خوروں نے ایل پی جی کے نرخ بڑھا دیئے‘ جس کے بعد کھانے پکانے کے لیے خواتین گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگ پریشان ، منافع خوروں نے ایل پی جی کے نرخ بڑھا دیئے ، لوگ لکڑی جلانے پر مجبور ہو گئے۔

(141 بار دیکھا گیا)

تبصرے