Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یکم جنوری سے مشکو ک مو ٹرسائیکل ڈبل سواروں کی چیکنگ ہوگی

ویب ڈیسک اتوار 30 دسمبر 2018
یکم جنوری سے مشکو ک مو ٹرسائیکل ڈبل سواروں کی چیکنگ ہوگی

کراچی….آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نےدفتر سے جاری رہنما احکامات پر مشتمل مکتوب میں تمام ایڈیشنل آئی جیز،رینج اور زونل ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہیکہ حالیہ۔اورماضی قریب میں ہونیوالے ٹارگٹ کلنگز/دہشت گردانہ واقعات میں باالخصوص کراچی اور باالعموم سندھ میں موٹرسائیکل استعمال کی جاتی ہے۔کیونکہ موٹرسائیکل پر دو افراد کی سواری سے ایسا ممکن ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ یکم جنوری 2019 سے موٹرسائیکل پر مشکوک دکھائی دینے والیڈبل سواروں کو چیک کیا جائے، احکامات پر مشتمل مکتوب میں آئی جی سندھ نے پولیس سے کہا ہے کہ مورخہ 15 جنوری 2019 تک سندھ بھر میں مشکوک دکھائی دینے،ہیلمٹ، ڈسٹ، سرجیکل ماسک پہنے، پی کیپ پہنے،نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی ناصرف باقاعدہ فزیکل سرچنگ بلکہ موٹر سائیکل کو بھی چیک کیا جائے کہ کہیں اسکے خفیہ خانوں میں ممکنہ اسلحہ وغیرہ نہ چھپایا گیا ہو، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ لف کردہ پروفارمہ کی تفصیلات کے تحت باالخصوص رات کے اوقات، مصروف اوقات،بلیک اسپاٹ علاقوں داخلی خارجی روٹس دیگر مختلف مقامات یا جرائم سے متاثرہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ کا روزانہ کی بنیاد پر آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ روزانہ رات دس بجے تک ذریعہ ای میل/فیکس برائے ملاحظہ ارسال جائے۔

(220 بار دیکھا گیا)

تبصرے