Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

ہزار لیٹر غائب ،چوہے شرابی تھے،بھارتی پولیس کی نرالی منطق

ویب ڈیسک اتوار 30 دسمبر 2018
ہزار لیٹر غائب ،چوہے شرابی تھے،بھارتی پولیس کی نرالی منطق

بریلی ۔۔۔ بہار میں شراب ،جھاڑکنڈ میں منشیات اور آسام میں کرنسی نوٹس پراسرار طور پر غائب ہونے کے بعد بریلی کینٹ تھانے کے مال خانے میں ضبط کی گئی شراب کے پیپے خالی نکلنے پر بھی بھارتی پولیس کی نرالی منطق سامنے آگئی ،بھارتی اخبار ہندستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب مال خانے کا دروازہ کھولا گیا تو بے خبری میں اندر رہ جانے والے ایک آوارہ کتے کی لاش کے تعفن کا سامنا کرنا پڑا لیکن جب دروازے پورے وا کئے گئے تو غیر قانونی طور پر دھندہ کرنے والوں سے ضبط کئے جانے والی کئی گیلن کی شراب غائب تھی ،اخبار کے مطابق اسٹاف نے اس یقین کا اظہارکیا کہ ہزار لیٹر چوہے پی گئے،تاہم پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملہ بھانپتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

(88 بار دیکھا گیا)

تبصرے