Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی آئی اے پائلٹس سمیت 50 ایئرہوسٹس جعلی ڈگری پر فارغ

قومی نیوز اتوار 30 دسمبر 2018
پی آئی اے پائلٹس سمیت 50 ایئرہوسٹس جعلی ڈگری پر فارغ

کراچی….قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے 3 پائلٹس سمیت 50 فضائی میزبانوں کو جعلی ڈگری پر ملازمت سے فارغ کردیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری ہولڈرز پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پہلے مرحلے میں 3 پائلٹس سمیت 50 کیبن کریو کو جعلی ڈگریوں پر نوکریاں سے برطرف کردیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ملازمین کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے اور جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں کرپشن کیس میں پی آئی اے نے ادارے کی 10 سالہ خصوصی آڈٹ رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ قومی ایئرلائن کے 457 ملازمین و افسران جعلی ڈگریوں کے حامل ہیں، جعلی ڈگریاں رکھنے والوں میں 16 پائلٹ، 33 ایئرہوسٹس بھی شامل ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی ڈگریوں پر 52 انجینئرز بھی بھرتی ہوئے،قومی ایئرلائن میں 67 افسران بھی جعلی ڈگری ہولڈر ہیں جب کہ ملازمین مستقلی پالیسی کا بھی غلط استعمال ہوا۔

(273 بار دیکھا گیا)

تبصرے