Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی فلموں میں پاکستان کی منظر کشی میں احتیاط کی جائے ،بھارتی ڈائریکٹرز

ویب ڈیسک اتوار 30 دسمبر 2018
بھارتی فلموں میں پاکستان کی منظر کشی میں احتیاط کی جائے ،بھارتی ڈائریکٹرز

ممبئی ۔۔۔ بھارت کی حکومت کی جانب سے مسلسل معاندانہ رویوں کے برخلاف ،فلم انڈسٹری سے مثبت تاثرات کا اظہار ،یارانہ گانٹھنے ،مشترکہ پراجیکٹس کی خواہشات اور پاکستانی سنگرز کی بھارت میں پذیرائی پر طمانیت جیسی غیر متوقع باتیں بالی وڈ کے بڑوں کی بیٹھک میں اس وقت سامنے آئیں جب بھارتی فلمی حب کے بارے میں رائونڈ ٹیبل کانفرنس میں پڑوسی ملک کی سونا اگلتی فلم انڈسٹری کے چوٹی کے ڈائریکٹرز اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آئے،صحافیوں کی موجودگی میںبیشتر ہدایت کاروں کی رائے تھی کہ بھارتی فلموں میں پاکستان کی منظر کشی میں احتیاط کی جائے ،کسی صورت بھی منفی تاثر نہ جائے ،ان کی رائے میں ایسا کرنا خود بھارتی انڈسٹری کے لئے نقصٓان دہ ہوگا جو عالمی مارکیٹ میں ضخیم بجٹ کی فلموں کے ساتھ جگہ مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے

(179 بار دیکھا گیا)

تبصرے