Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے عباس ٹیم کو دستیاب، رضوان کی بھی شمولیت کا امکان

ویب ڈیسک اتوار 30 دسمبر 2018
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے عباس ٹیم کو دستیاب، رضوان کی بھی شمولیت کا امکان

آکلینڈ….جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولر محمد عباس ٹیم کو دستیاب ہوں گے ،ْ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر غور شروع کردیا جس کے لیے محمد رضوان کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ،ْذرائع کے مطابق محمد رضوان کی شمولیت کی صورت میں اسد شفیق کو جگہ خالی کرنا پڑیگی ،ْ انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف 13 رنز بنائے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات تھیں کہ سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی اور اسد شفیق کو بلاکر انہیں کھری کھری سنائیں اور کہا کہ سینئر بلے باز جان بوجھ کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس بھی مکمل فٹ ہوکر دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں جبکہ حارث سہیل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہی ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا اور 3 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

(119 بار دیکھا گیا)

تبصرے