Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شاہ رخ کو ’’زیرو‘‘ سے امیدیں وابستہ

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
شاہ رخ کو ’’زیرو‘‘ سے امیدیں وابستہ

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ نے باکس آفس پر ریلیز کے 2روز میں 38.36کروڑ کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ڈارف فلم’’زیرو‘‘ جمعہ 21دسمبر کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز 20کروڑ 14لاکھ، دوسرے روز 18کروڑ 22 لاکھ جبکہ مجموعی طور پر 38 کروڑ 36 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم میں اداکار شاہ رخ خان ، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم ’زیرو‘ بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب فلم پہلے روز خاطرخواہ بزنس نہ کرسکی۔ بھارت میں بالی ووڈ کے بادشاہ کا خطاب پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں وہ ایک بھی بلاگ بسٹر فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے نہ صرف شائقین کو بلکہ خود اداکار کو بھی امیدیں وابستہ تھیں جب کہ فلم کی کرسمس پر ریلیز سے فلمسازوں کو کمائی کی زیادہ امید تھیں تاہم کنگ خان ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیئے۔ بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے گزشتہ روز فلم کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے فلم کو ناکام اور مایوس کن قرار دیا تھا اور اب ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی بات کا ثبوت بھی دے دیا جس میں انہوں نے فلم کے پہلے روز کی کمائی کا ریکارڈ بتایا۔ ترن آدرش نے ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کو ریکارڈ اسکرین ملی لیکن اس کے باوجود فلم خاطرخواہ کمائی کرنے میں ناکام رہی اور کرسمس کے موقع پر بھی فلم پہلے روز صرف 20 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ٹوئٹ میں ترن آدرش کے تجزیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ہی سال میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کی فلم کو پہلے ہی روز فلاپ قرار دیا اور ان کا تجزیہ بالکل درست ثابت ہوا۔ خیال رہے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’ٹھکز آف ہندوستان‘ بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی‘ جبکہ سلمان خان کی ’ریس تھری‘ پہلے 3 روز میں ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ میں ان دنوں ہر طرف شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا چرچہ ہے جس میں انہوں نے ایک بونے کا کردار ادا کیا ہے ‘ فلم کو کنگ خان کے کیریئر کی اہم ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ گزشتہ کئی عرصے سے وہ انڈسٹری کو بڑی فلم دینے میں ناکام رہے ہیں اور اگر یہ فلم بھی فلاپ ہوجاتی ہے تو ان کے مداحوں کو بہت مایوسی ہوگی۔ ایک طرف تو فلمی تجزیہ کار شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سے متعلق منفی رائے دے رہے ہیں۔

(190 بار دیکھا گیا)

تبصرے