Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

چٹ منگنی۔ پٹ بیاہ کروں گی‘ کترینہ

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
چٹ منگنی۔ پٹ بیاہ کروں گی‘ کترینہ

بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا کی شادی کے بعد معروف اداکارہ کترینہ کیف کا بھی بالآخر شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ کب کروں گی؟ لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیوں کہ یہ بات ایسی نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے۔ باربی ڈول نے کہا کہ شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا یہ ایک غیر ضروری عمل ہے۔ کترینہ کیف نے کہا کہ ’اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل کترینہ کیف سے حالیہ انٹرویو میں ان کی شادی بارے میں سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھیں گی جس پران کا کہنا تھا کہ جب میں شادی کروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو گی۔تاہم دوسری جانب کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک بات پر یقین رکھتی ہیں یہ کسی کے لئے بھی اپنی ذات کوگم نہیں کرنا چاہیئے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کے والد کا نام محمد کیف ہے جو ہند نزاد برطانوی بزنس مین ہیں کترینہ محمد کیف کی بیٹی ہیں۔محمد کیف اپنی بیوی سے طلاق لینے کے بعد امریکہ میں شفٹ ہو گئے تھے۔ ان کی بیوی اور کترینہ کی ماں ایک وکیل اور سوشل ورکر ہیں۔ کترینہ کیف کی پیدائش ہانگ کانگ میں ہوئی۔

(61 بار دیکھا گیا)

تبصرے