Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مشکل سے گھبراتی نہیں کبھی صنم چوہدری

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
مشکل سے گھبراتی نہیں کبھی صنم چوہدری

اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ اپنے فلمی ڈیبیو کو یادگار بنانے کے لیے کردار پرمحنت کر رہی ہوں۔ صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کے لیے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ تیاری کی۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں تاہم میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔صنم چوہدری نے کہا کہ ایک دور تھا جب لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ مانا جاتا تھا لیکن اس وقت کراچی میں بہت معیاری فلمیں پروڈیوس کی جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکر بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں اور فلم بین بھی اسی طرح کی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے تھے‘ میرے لیے یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ فلمی کیرئیر کا آغاز ایک پاکستانی فلم سے کر رہی ہوں۔ ایکٹنگ اور ماڈلنگ میں سے زیادہ چیلنجنگ کونسی چیز ہے ‘ اس سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ایکٹنگ زیادہ مشکل ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بولنا ایکٹنگ کا اہم جزو ہے اور ڈائیلاگ بولنا ایک محنت کا کام ہے جب کہ کیمرہ کے سامنے کھڑے ہو کر پوز کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ اگرچہ تخلیقی آرٹ اور پوزنگ یا تو انسان کے اندر قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے یا انسان وقت کے ساتھ سیکھ لیتا ہے۔ ماڈلنگ میں ہر حال میں اپنے آپ کو بہترین دکھانا ہوتا ہے جب کہ ایکٹنگ میں کوئی بھی کردار کیا جا سکتا ہے اور اس کی کوئی بھی منفی یا مثبت خوبیاں ہو سکتی ہیں۔ اس لیے یہ دونوں چیزیں بالکل مختلف ہیں۔ میں دونوں میں کام کر چکی ہوں لیکن میں ایکٹنگ کو ماڈلنگ سے زیادہ اہم سمجھتی ہوں۔ یہ اوسط 70 اور 30 کی ہے۔ میں ایکٹنگ سے لطف اندوز ہوتی ہوں کیونکہ یہ زیادہ چیلنجنگ ہے۔

(208 بار دیکھا گیا)

تبصرے